Friday, December 27, 2024
ہومBreaking News’سُپر فوڈ‘ پالک کے حیرت انگیز فوائد

’سُپر فوڈ‘ پالک کے حیرت انگیز فوائد


آج کل پالک کا سیزن ہے اور یہ آپ ہر بڑے گروسری اسٹور سے لے کر گلی محلے کی سبزی کی ہر دکان پر نظر آتا ہے، قیمت میں کم اس سبزی کے فائدے اتنے ہیں کہ آپ شمار کرتے کرتے تھک جائیں گے، خاص طور پر آئرن یعنی فولاد اس میں کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے۔

سُپر فوڈز میں سرِ فہرست شمار کیے جانے والے پالک سے مزے دار کھانے بنانے کے بہت سارے طریقے ہیں، آپ اسے پکا کر یا کچا بھی کھا سکتے ہیں، اس میں بہت سارے وٹامنز اور معدنیات موجود ہیں جو کینسر جیسی بیماریوں کا خطرہ کم کرنے اور دیگر متعدد فوائد فراہم کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں، پالک کے فوائد پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

پالک کے غذائی اجزاء
سبز سبزیوں، خاص طور پر پالک میں کسی بھی دوسری سبزی کے مقابلے میں زیادہ غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں، پکا ہوا ایک کپ پالک 41 کیلوری پر مشتمل ہوتی ہے جبکہ اس میں وٹامن ’اے‘ اور ’کے‘ کی غیر معمولی مقدار بھی ہوتی ہے، اس کے علاوہ پالک انسانی جسم کو روزانہ کی بنیاد پر درکار اجزاء کی ضرورت کچھ اس طرح پوری کرتی ہے۔

میگنیز (84 فیصد)، فولیٹ (65.7 فیصد)، میگنیشیم (35.1 فیصد)، آئرن (35.7 فیصد)، کاپر (34.4 فیصد)، وٹامن بی 2 (32.3 فیصد)، وٹامن بی 6 (25.8 فیصد)، وٹامن ای (24.9 فیصد)، کیلشیئم (24.4 فیصد)، پوٹاشیئم (23.9 فیصد)، وٹامن سی (23.5 فیصد)، پانی (91 فیصد)، پروٹین (2.9 گرام)، کاربو ہائیڈریٹس (3.6 گرام)، شوگر (0.4 گرام)، فائبر (2.2 گرام)، فیٹس (0.4 گرام) اور کیلوریز (23 گرام)۔

٭ پالک میں ناقابلِ استعمال ریشہ یعنی فائبر بہت زیادہ ہوتا ہے، جس سے آپ کی صحت بہتر اور قبض کی شکایت دور ہو گی۔

٭ پالک میں کیروٹینائڈز کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، جسے آپ کا جسم وٹامن اے میں بدل سکتا ہے۔

٭ وٹامن سی ایک طاقتور اینٹی آکسیڈینٹ ہے، جو جِلد کی صحت اور قوتِ مدافعت کو فروغ دیتا ہے۔

٭ وٹامن K1 خون جمنے کے لیے ضروری ہے، خاص طور پر پالک کا ایک پتہ روزانہ کی نصف ضرورت پوری کر سکتا ہے۔

٭ فولک ایسڈ کو فولیٹ یا وٹامن بی 9 کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، یہ کمپاؤنڈ حاملہ خواتین کے لیے بہت ضروری ہے اور عام خلیوں کے افعال اور پٹھوں کی افزائش میں بھی معاون ہے۔

٭ پالک آئرن جیسے ضروری معدنی عنصر کا ایک بہترین ذریعہ ہے، آئرن ہیموگلوبن بنانے میں مدد کرتا ہے، جو آپ کے جسم کےٹشوز یا عضلات میں آکسیجن پہنچاتا ہے۔

٭ کیلشیئم ہڈیوں کی صحت، اعصابی نظام، دل اور پٹھوں کےاہم سگنلنگ مالیکیول کے لیے ضروری ہے۔

قوتِ مدافعت بڑھانے میں معاون
پالک میں موجود کیلشیئم ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں مدد دیتا ہے جبکہ وٹامن اے، وٹامن سی، فائبر، فولک ایسڈ اور دیگر غذائی اجزاء بڑی آنت اور چھاتی کے کینسر کے خلاف لڑتے ہیں۔

پالک خون میں پروٹین کی نقصان دہ سطح کو کم کرنے میں بھی مدد کرتا اور ہائی بلڈ پریشر اور امراضِ قلب سے بچا سکتا ہے۔

پالک میں موجود لیوٹین ایک خاص جزو ہے جو موتیا اور نظر خراب کرنے والے عوامل کے خلاف لڑنے میں مدد کرتا ہے، موتیا زائد العمر افراد میں بصارت سے محرومی کی سب سے بڑی وجہ ہے۔

خوبصورتی میں اضافے کیلئے مددگار
پالک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے جو جِلد کے خلیوں کی معمول کی نشوونما اور اسے صحت مند رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

پالک کے فوائد میں کولیجن کی پیداوار میں اضافہ بھی شامل ہے، جو جِلد کو لچکدار رکھنے میں مدد کرتا ہے اور اس پر جھریوں اور باریک لکیروں کو نمودار ہونے سے روکتا ہے۔

پالک میں موجود وٹامن اے جِلد کو سوکھے پن، چنبل اور مہاسوں کے خلاف لڑنے میں نمی فراہم کرتا ہے۔

موذی امراض کے خلاف مؤثر
پالک میں دو اجزاء MGDG اور SQDG پائے جاتے ہیں جو کینسر کی افزائش کو کم کر سکتے ہیں۔

ایک مطالعے میں ان مرکبات نےایک خاتون میں ناصرف ٹیومر کی رفتار سست کرنے میں مدد کی بلکہ ٹیومر کے سائز کو بھی کم کیا۔

کئی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ پالک کے استعمال سے پروسٹیٹ کینسر کے خطرے کو کم کیا جا سکتا ہے۔

یہ ہری سبزی کھانے سے چھاتی کے کینسر سے بچنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔

مزید برآں پالک زائد مقدار میں اینٹی آکسیڈنٹس فراہم کرتا ہے، جو کینسر سے لڑنے میں بھی مدد کرتے ہیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں