Monday, December 23, 2024
ہومBreaking Newsسپرمین فرنچائز کی نئی فلم کا سسنی خیز ٹریلر جاری

سپرمین فرنچائز کی نئی فلم کا سسنی خیز ٹریلر جاری


ہالی ووڈ کی مشہور زمانہ سنسنی اور تھرلر سے بھرپور سپر مین فرنچائز کی نئی فلم کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

جیمز گن کی سپرمین کی نئی فلم کیلئے شائقین بےصبری سے انتظار کر رہے تھے جس کا پہلا ٹریلر انتہائی مضبوط ایکشن سے بھرپور دکھایا گیا ہے جس سے مداحوں میں فلم کیلئے بےچینی مزید بڑھ گئی ہے۔

ہالی ووڈ کو امید ہے کہ یہ فلم 2025 کی سب سے بڑی ریلیز میں سے ایک کے طور پر جگہ بنائے گی، ڈیوڈ کورنسویٹ اس فلم میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جس کا مقصد ڈی سی اسٹوڈیوز کے لیے ایک نئے دور کا آغاز کرنا ہے، جس کو مصنف، ہدایت کار گن اور پروڈیوسر پیٹر سیفران نے 2022 میں سنبھالا تھا۔

اس مرتبہ سُپرمین میں کامک کرداروں کو بھی حصہ بنایا گیا ہے، ٹریلر کا آغاز سپرمین کے کرپٹو سپر ڈاگ کے ذریعے دوبارہ زندہ ہونے سے پہلے برفیلی زمین پر گرنے سے ہوتا ہے جو شائقین کو بےحد پسند آیا ہے۔ فلم میں مزید کیا تبدیلیاں کی گئی ہیں یہ ریلیز کے بعد ہی معلوم ہو سکے گا۔

یاد رہے کہ فلم 11 جولائی 2025 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں