Wednesday, December 25, 2024
ہومBreaking Newsسپریم کورٹ: سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی درخواست پر فل...

سپریم کورٹ: سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی درخواست پر فل کورٹ تشکیل


سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے معاملے پر سپریم کورٹ کے 13 ججز پر مشتمل فل کورٹ تشکیل دے دیا گیا۔ پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے تحت آئینی نکتے کی تشریح اور بڑے بینچ کی تشکیل کیلئے معاملہ ججز کمیٹی کو بھجوایا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق 13 رکنی فل کورٹ بینچ کے سربراہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ ہوں گے اور سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر سماعت 3 جون کو ہو گی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ جسٹس مسرت ہلالی دل کی تکلیف کے باعث بینچ میں شامل نہیں ہیں۔

یاد رہے کہ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا تھا۔

پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے تحت آئینی نکتے کی تشریح اور بڑے بینچ کی تشکیل کیلئے معاملہ ججز کمیٹی کو بھجوایا گیا تھا۔

قبل ازیں اسپیکر کے پی اسمبلی نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیلیں دائر کی تھیں جبکہ الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ دینے کا فیصلہ دیا تھا جسے پشاور ہائی کورٹ نے برقرار رکھا تھا۔

 




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں