Thursday, January 2, 2025
ہومBreaking Newsسپریم کورٹ: لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار، ن لیگ کے 3...

سپریم کورٹ: لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار، ن لیگ کے 3 اراکین قومی اسمبلی کی رکنیت بحال


سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کے 3 اراکین قومی اسمبلی کی دوبارہ گنتی کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے انہیں بحال کر دیا۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 154، این اے 81 اور این اے 79 کے مخلتف پولنگ اسٹیشنز میں دوبارہ گنتی کی درخواستوں پر سماعت کی۔

سپریم کورٹ نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ بحال کرتے ہوئے ن لیگی رہنماؤں کی اپیلیں منظور کر لیں اور لاہور ہائیکورٹ کا اس حوالے سے فیصلہ کالعدم قرار دیدیا۔

سپریم کورٹ نے دو ایک کی اکثریت سے الیکشن کمیشن کا فیصلہ بحال کر دیا، جسٹس عقیل عباسی نے اختلافی فیصلہ دیا۔

عدالت نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ بحال کر دیا اور ن لیگی ارکان قومی اسمبلی اظہر قیوم ناہرا، عبد الرحمان کانجو اور ذوالفقار احمد کو بحال کر دیا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں