اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں کے قائدین نے مل کر حکومت بنانے کا اعلان کردیا۔
اسلام آباد میں صدر ق لیگ چودھری شجاعت کے گھربڑی بیٹھک ہوئی، س جس میں سابق صدر آصف زرداری، شہباز شریف،خالد مقبول صدیقی، صادق سنجرانی،عبد العلیم خان سمیت دیگر اہم رہنما شریک تھے۔
ملاقات کے بعد مشترکہ گفتگو میں شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف علی زرداری نے کہا کہ آج ہم نے طے کرلیا ہے مل بیٹھ کر حکومت بنائیں گے،ملک کو مشکلات سے نکالیں گے،مصالحت چاہتے ہیں ،پی ٹی آئی بھی اس کا حصہ ہو،ملک ے وسیع ترمفاد میں معاشی ایجنڈے پر سب کو ایک ہونا ہوگا،الیکشن میں مخالفتیں ہوتی ہیں،اب آگے بڑھنا ہوگا۔
صدر ن لیگ شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف سے درخواست کرونگا کہ وہ وزیراعظم کا عہدہ قبول کریں،وزیراعلیٰ پنجاب کی امیدوار مریم نواز ہونگی۔ہمالیہ جتنا بڑا چیلنج ہے ،مہنگائی اور بیروزگاری کا خاتمہ کرنا ہے، استحکام کےلیے مل کر کام کرنا ہےن لیگ کو ووٹ دینے کے فیصلے پر سب کا مشکور ہوں ،ہمارے پاس اب دو تہائی اکثریت ہے،پی ٹی آئی کے آزاد اراکین کے پاس اکثریت ہے تو لے آئیں ،تمام فیصلے مشاورت سے ہونگے۔
صدر ق لیگ چودھری شجاعت کا کہنا تھا کہ معاشی ایجنڈے کو نمبر ون رکھا جائے گا،جمہوریت کی مضبوطی کیلئے سب کا اتحاد ضروری ہے۔
خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلے بھی شہباز شریف کا ساتھ دیا تھا اب بھی دیں گے،ہم نے کبھی وعدہ خلافی نہیں کی۔سب کو مل کر مسائل سے چھٹکارا دلانا ہے۔
صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ سب کو اپنی ذات سے باہر نکل کل کر ملک کےلیے فیصلے کرنا ہونگے،شہباز شریف کی حکومت کےلیے دعا گو ہوں۔