Sunday, December 29, 2024
ہومBreaking Newsسیاسی منظر سے غائب بلاول بھٹو زرداری کی آج کل کیا مصروفیات...

سیاسی منظر سے غائب بلاول بھٹو زرداری کی آج کل کیا مصروفیات ہیں؟


پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین، سابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری آج کل سیاسی منظر سے دور اپنے بھانجوں کے ساتھ مصروف ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کی بہن، صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے اپنے بھائی کی ویڈیو شیئر کی ہے۔ بختاور بھٹو زرداری کی جانب سے شیئر کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اپنے بڑے بھانجے، میر حاکم کے ساتھ کلرنگ بُک میں رنگ بھر رہے ہیں۔

میر حاکم کے ہاتھ میں سرخ جبکہ بلاول بھٹو کے ہاتھ میں پیلے رنگ کی کلر پینسل ہے۔  بختاور بھٹو نے یہ خوبصورت ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ’ماموں اور میر حاکم‘ اور ساتھ میں اگست 2024ء بھی لکھا ہے۔

بختاور بھٹو کی جانب سے کچھ دیر قبل ہی شیئر کی گئی اس ویڈیو کو دیکھتے ہی دیکھتے سیکڑوں صارفین لائیک کر چکے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بختاور بھٹو زرداری نے گزشتہ ماہ والد، صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور اپنے دونوں بیٹوں میر حاکم اور میر سجاول کی ویڈیو شیئر کی تھی۔

 

 




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں