Friday, December 27, 2024
ہومBreaking Newsسی ٹی ڈی کی پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیاں،11 دہشتگرد گرفتار

سی ٹی ڈی کی پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیاں،11 دہشتگرد گرفتار


کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائی کرتے ہوئے 11 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ کارروائی لاہور، ساہیوال، سرگودھا، بہاولپور، جھنگ، نارووال اور جہلم میں کی گئی۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق بہاولپور سے افغانستان سے تربیت یافتہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا اہم کمانڈر گرفتار کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، خود کش جیکٹ، آئی ای ڈی بم اور 2 ڈیٹونیٹرز برآمد کیے گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد مختلف اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ترجمان کے مطابق کارروائی لاہور، ساہیوال، سرگودھا، بہاولپور، جھنگ، نارووال اور جہلم میں کی گئی۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں