Monday, December 23, 2024
ہومBreaking Newsشاداب خان کی شاہین آفریدی پر غصہ کرنے کی ویڈیو وائرل

شاداب خان کی شاہین آفریدی پر غصہ کرنے کی ویڈیو وائرل


فیصل آباد میں ہونے والے چیمپئنز ون ڈے کپ میں میچ کے دوران شاداب خان کی شاہین آفریدی پر غصہ کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

میچ کے دوران آن فیلڈ بیٹرز اور بولرز کا ایک دوسرے پر غصہ کرنا عام بات ہے، اکثر بولرز کو بری گیند کروانے کے بعد غصہ کرتے دیکھا جاتا ہے یا جب بیٹر چھکا ماردے تب بھی ایسا ہوتا ہے لیکن حال ہی میں شاداب کے غصے کی ویڈیو سامنے آئی ہے جو وہ شاہین پر کررہے ہیں۔

اقبال اسٹیڈیم میں لائنز اور پینتھرز کے درمیان مقابلہ ہوا اور لائنز کی اننگز کے دوران ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کی تمام تر توجہ اپنی جانب سمیٹ لی۔

میچ میں شاداب کی ٹیم پینتھرز 46.5 اوورز میں 283 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی تھی، لائنز کی ٹیم نے ہدف کے تعاقب میں 199 رنز بنائے اور آؤٹ ہوگئی اور پینتھرز سے شکست کھاگئی۔

لائنز کی بیٹنگ کے دوران 29 ویں اوور کے دوران شاداب نے شاہین کو گیند کروائی اور تلخ جملے کہے تاہم شاہین نے اس پر کسی قسم کا ردعمل نہیں دیا اور خاموش رہے جب کہ اگلے اوور میں اسامہ میر نے شاہین کو صفر پر پویلین بھیج دیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو پر صارفین نے تبصرے کیے اور اس صورتحال کو مکمل طور پر نارمل قرار دیا، صارفین کے مطابق آن فیلڈ بولر کو غصہ آنا معمولی بات ہے۔

واضح رہے کہ شاہین کی ٹیم لائنز کو یہ مسلسل دوسری شکست کھانا پڑی، اس وقت لائنز پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن پر ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں