Wednesday, December 25, 2024
ہومBreaking Newsشادی کے 23 سال بعد شوہر نے دوسری شادی کرلی: معروف اداکارہ...

شادی کے 23 سال بعد شوہر نے دوسری شادی کرلی: معروف اداکارہ کا بڑا انکشاف


سینیئر اداکارہ عصمت زیدی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے شوہر نے ان سے شادی کے 23 سال بعد دوسری شادی کرکے انہیں نہ صرف حیران کیا بلکہ انہیں تنہا بھی کردیا۔

عصمت زیدی حال ہی میں ندا یاسر کے مارننگ شو میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے شوبز سمیت ذاتی زندگی پر کھل کر بات کی۔ پروگرام کے دوران انہوں نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا بچپن اچھا گزرا، انہیں بچپن میں کوئی مسائل نہیں ہوئے، تاہم بعد ازاں ان کی زندگی میں متعدد مسائل پیدا ہوئے۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے محض 19 سال کی عمر میں شادی کی اور رشتہ ازدواج میں بندھنے کے بعد ہی انہوں نے اداکاری شروع کی تھی۔

ان کے مطابق انہیں زندگی کا پہلا جھٹکا یا مشکل وقت شادی کے 23 سال بعد لگا، جب ان کے شوہر نے دوسری شادی کرکے انہیں حیران اور تنہا کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ شادی کے 23 سال بعد ان کے دوسرے شوہر نے دوسری شادی کی تو وہ اپنے بچوں اور والدین کا سوچ سوچ کر پریشان ہوتی رہیں اور ان کی وجہ سے ہی وہ خاموش رہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی شادی میں 23 سال تک کوئی مسائل نہیں تھے لیکن عشق کی شادیوں میں بھی بلآخر مسائل پیدا ہوجاتے ہیں اور ان کی شادی بھی اس وقت مشکلات کا شکار ہوئی جب ان کے شوہر نے دوسری شادی کی۔

اداکارہ کے مطابق انہیں پہلے سے ہی اندازہ ہوچکا تھا کہ ان کے شوہر کی زندگی میں دوسری عورت آ چکی ہیں لیکن انہیں اس قدر اندازا نہیں تھا کہ ان کے شوہر دوسری خاتون کی خاطر انہیں چھوڑ دیں گے۔

عصمت زیدی نے بتایا کہ اس وقت شوہر کی دوسری شادی کو دیکھتے ہوئے، انہوں نے اولاد اور اپنے والدین کے خاطر خاموشی اختیار کی تو لوگوں نے انہیں ڈھیٹ کہنا شروع کیا لیکن کسی نے ان کی مجبوری نہ سمجھی۔

ان کے مطابق اس وقت ان کی بیٹی کی عمر 18 سال سے کم تھی لیکن انہوں نے آہستہ آہستہ مسائل پر قابو پایا اور خود مضبوط بنیں۔

انہوں نے نوجوان لڑکیوں کو مشورہ دیا کہ وہ خود کو مالی اور جذباتی طور پر مستحکم اور مضبوط رکھیں، کسی وقت بھی کچھ بھی ہوسکتا ہے، محبت کی شادیاں بھی نہیں چل پاتیں۔

اس سے قبل عصمت زیدی بتا چکی ہیں کہ شادی کے 23 سال بعد ان کی طلاق ہوگئی تھی اور ان کی شادی ٹوٹنے پر ان کی ساس اور سسر نے بھی ان کا ساتھ دیا تھا۔

انہوں نے بتایا تھا کہ شادی اور بچے ہوجانے کے بعد ہی انہوں نے شوبز کیریئر شروع کیا تھا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں