Monday, December 23, 2024
ہومBreaking Newsشان مسعود سے تلخ جملوں کے تبادلے پر شاداب خان کا موقف...

شان مسعود سے تلخ جملوں کے تبادلے پر شاداب خان کا موقف سامنے آگیا


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اہم میچ میں شان مسعود اور شاداب خان کے درمیان ہونے والے تلخ جملوں کے تبادلے پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان موقف سامنے آگیا۔

جمعرات کو راولپنڈی میں پی ایس ایل میچ کے دوران اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان اور کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا تھا، دونوں کے درمیان گرما گرمی آغا سلمان کیخلاف کیچ کا ریویو لینے کے معاملے پر ہوئی تھی۔

میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان سے سوال کیا گیا کہ ریویو کے معاملے پر شان مسعود کیوں الجھ گئے تھے؟ جس پر شاداب خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی سنجیدہ بحث نہیں تھی، یہ محض ایک اتفاق تھا، شان بھائی میدان میں غلط فہمی کی وجہ سے ناراض ہو گئے تھے لیکن کرکٹ میں ایسی چیزیں ہوتی ہیں۔

واضح رہے کہ میچ کے اختتام پر دونوں کپتانوں کے درمیان بحث و تکرار کا معاملہ صرف فیلڈ تک محدود رہا تھا، بعدازاں دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ایک دوسرے کو گلے لگایا جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں