Saturday, January 4, 2025
ہومBreaking Newsشاہین آفریدی کی سڑک پر نماز پڑھتے ویڈیو وائرل

شاہین آفریدی کی سڑک پر نماز پڑھتے ویڈیو وائرل


پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہین شاہ آفریدی کی موٹروے پر سڑک کنارے نماز پڑھتے ویڈیو سامنے آگئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر قومی فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کی سڑک کنارے نماز پڑھنے کی ویڈیو وائرل ہوئی۔

ویڈیو میں انہیں اپنی گاڑی کے پاس کھڑے نماز پڑھتے دیکھا جاسکتا ہے۔

شاہین آفریدی کی اس وائرل ویڈیو پر ایکس صارفین کی طرف سے ملا جلا ردِ عمل دیکھنے کو مل رہا ہے۔

کچھ صارفین شاہین کی نماز پڑھتے ویڈیو بننے کے عمل کی تعریف جبکہ کچھ تنقید کرتے نظر آرہے ہیں۔

ایک صارف نے ویڈیو پر ردِ عمل دیتے ہوئے لکھا کہ ‘بے شک نماز کامیابی کی کُنجی ہے’۔

ایک اور صارف نے شاہین کے اس عمل کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ‘یہ بھی اچھی بات ہے، اللہ شاہین کو آباد رکھے۔’

دوسری طرف کچھ صارفین نے شاہین کی اس ویڈیو کو غیر ضروری سمجھتے ہوئے تنقید بھی کی۔

ایک صارف نے لکھا کہ ‘اس علاقے میں مسجد بھی موجود ہے،

شاید یہ کام دکھاوے کے لیے کیا گیا ہے۔’

ایک اور صارف نے لکھا کہ ‘موٹروے پر تمام قیام و طعام پر مساجد موجود ہیں، وہاں اندر بھی نماز ادا کرسکتے تھے۔’

 




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں