Sunday, January 5, 2025
ہومBreaking Newsشاہ رخ خان مزید کتنے سال بالی وڈ پر راج کرنے کی...

شاہ رخ خان مزید کتنے سال بالی وڈ پر راج کرنے کی خواہش رکھتے ہیں؟


بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی بڑھتی عمر کے ساتھ ان کے فلمی کیرئیر کے حوالے سے بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں تاہم اب خود شاہ رخ خان نے اپنے کیرئیر کے حوالے سے وضاحت کر دی ہے۔

شاہ رخ خان  انٹرویو دیتے ہوئے اپنے کیرئیر کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔

شاہ رخ خان نے کہا کہ وہ کبھی بھی بین الاقوامی فلم کا حصہ نہیں بنے اور ان کی خواہش ہے کہ وہ کسی بین الاقوامی فلم کا حصہ بنیں۔

اس کے ساتھ ہی اداکار نے اپنی ایک اور خواہش کا اظہار کیا کہ وہ بالی وڈ اداکار جیمز بانڈ کا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں لیکن اس کردار کیلئے وہ بہت چھوٹے ہیں۔

دوران انٹرویو اداکار نے انکشاف کیا کہ وہ اپنے کیرئیر کا اختتام کرنا چاہتے ہیں لیکن اس کیلئے ابھی 35 سال باقی ہیں اور وہ ایک ایسی فلم کرنا چاہتے ہیں جسے پوری دنیا پسند کرے۔

واضح رہے گزشتہ سال شاہ رخ خان کی 3 فلمز پٹھان، جوان اور ڈنکی ریلیز ہوئی تھیں اور تینوں ہی فلمیں سپر ہٹ شمار کی گئی تھیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں