سندھ کے شہر سکھر میں ہیٹ ویو ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔سندھ کے شہر سکھر میں 22 سے 27 مئی تک ہیٹ ویو ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے جب کہ اسکولوں کے اوقات صبح ساڑھے 7 بجےسے 12 بجے تک کردیے گئےہیں،
علاوہ ازیں ہیٹ ویوکے پیش نظرسندھ بھرمیں انٹرکے امتحانات ملتوی کردیے گئے ہیں، انٹر کے امتحانات 22 مئی کے بجائے اب 27 مئی سے شروع ہوں گے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بہاولپور، رحیم یارخان اور ملتان میں بھی 21 سے27 مئی تک ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہرکیا ہے جب کہ ہیٹ ویو کے پیش نظر ڈی جی پی ڈی ایم اے نے پنجاب بھر کے اسپتالوں میں ہیٹ ویو کاؤنٹرز قائم کرنے کی ہدایت کی ہے۔