پیپلز پارٹی نے شرجیل میمن کو وزیر اطلاعات سندھ کا قل مدان سونپ دیا۔ چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے اس ضمن میں نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق سینیئر صوبائی وزیر شرجیل میمن کے پاس ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ کا محکمہ بھی رہے گا، شرجیل میمن ایکسائز، ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول کے محکمے کے وزیر بھی رہیں گے اور اب انہیں وزیر اطلاعات کا قلم دان بھی سونپ دیا گیا ہے۔