سابق آل راونڈر شعیب ملک اور ثناء جاوید کی دوسری شادی کے چرچے جہاں پاکستان میں گرم ہیں وہیں دوسری جانب بھارت میں بھی یہ معاملہ صارفین کی توجہ کا مرکز بنا ہواہے۔
ثانیہ مرزا کی فیملی کی جانب سے شعیب ملک سے طلاق کی خبروں کی تصدیق کر دی گئی ہے جبکہ انہوں نے اپنے والد کے ذریعے جاری پیغا م میں نئے جوڑے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
اس سب شور و غل میں بھارتی میڈیا نے ثانیہ مرزا کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں جو کہ انتہائی حیران کن ہیں ، شعیب ملک کی سابق اہلیہ ثانیہ مرزا کے پاس تقریبا ساڑھے 7 ارب روپے کی دولت ہے۔
ثانیہ مرزا کے پاس بھارتی شہر حیدرآباد اور متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں پرتعیش گھر ہیں، جن کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔ ثانیہ مرزا کے بھارتی شہر حیدرآباد میں موجود گھر بھارتی 14 کروڑ روپے مالیت کا ہے اور ان کے پاس متعدد مہنگی اور پرتعیش کاریں بھی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ثانیہ مرزا نے سال 2022 میں مختلف پروجیکٹس سے ایک سال میں 25 کروڑ بھارتی روپے کمائے اور ان کے پاس اس وقت بھی 2 کروڑ 60 لاکھ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 7 ارب روپے سے زائد کے اثاثے موجود ہیں۔