Friday, December 27, 2024
ہومBreaking Newsشعیب ملک پر میچ فکسنگ کا الزام، فرنچائزنے فیصلہ سنا دیا

شعیب ملک پر میچ فکسنگ کا الزام، فرنچائزنے فیصلہ سنا دیا


بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کی فرنچائز فارچیون باریسل نے پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک پر میچ فکسنگ کے الزام کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔

سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ مبینہ طور پر فکسنگ کے شبے کے بعد شعیب ملک کا فارچیون باریسل سے کنٹریکٹ ختم ہوا۔ میڈیا کے زریعے کے رابطے پر شعیب ملک کے حوالے سے بنگالی میڈیا کے دعوے اور اطلاعات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق  شعیب ملک 6فروری کو دوبارہ آکر کھیلنے کے خواہش مند تھے لیکن ان کی اس تجویز کو قبول نہیں کیا گیا جس کے بعد باہمی رضامندی سے معاہدہ ختم ہوا۔

دوسری جانب میڈیا سے بات کرتے ہوئے شعیب ملک نے میڈیا رپورٹس کو غلط ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے سے طے ذاتی مصروفیات کی وجہ سے دبئی میں ہوں، واپسی جاکر کھیلنا چاہتا تھا لیکن لیگ انتظامیہ راضی نہیں ہوئی، باقی سب باتیں بکواس ہیں۔

واضح رہے کہ شعیب ملک نے ایک اوور میں تین نو بولز کروائی تھیں جس کے بعد سوشل میڈیا پر میچ فکسنگ کے الزامات لگائے جا رہے تھے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں