Tuesday, December 24, 2024
ہومBreaking Newsشگفتہ اعجاز کا دوسری شادی سے متعلق بڑا انکشاف

شگفتہ اعجاز کا دوسری شادی سے متعلق بڑا انکشاف


پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے انکشاف کیا ہے کہ اپنے دوسرے شوہر یحییٰ صدیقی کی جانب سے شادی کی پیشکش کے 2 برس بعد ان سے شادی کے لیے رضامندی ظاہر کی کیونکہ مجھے ڈر تھا۔

حال ہی میں اداکارہ نے نجی چینل کے مزاحیہ پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف امور پر کھل کر گفتگو کی۔

میزبان نے ان سے سوال کیا کہ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ آپ نے یحییٰ صدیقی کی جانب سے شادی کی پیشکش موصول ہونے کے بعد انہیں 2 برس تک انتظار کروایا، اس کی کیا وجہ تھی کیا آپ ان سے نخرے اُٹھوانا چاہتی تھیں؟

شگفتہ اعجاز نے میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئےکہا کہ تاخیر سے جواب دینے کی وجہ نخرے اُٹھانا نہیں بلکہ خوف تھا۔

انہوں نے بتایا کہ یحییٰ کی پیشکش کو تاخیر سے قبول کرنے کی وجہ میری ذاتی اور ذہنی پریشانیاں تھیں، کیونکہ میری پہلے ہی دو بیٹیاں تھیں اس لیے مجھے خوف تھا کہ وہ میری بیٹیوں کے ساتھ کیسے ہونگے؟، ان کا میری بیٹیوں کے ساتھ رویہ کیسا ہوگا؟، وہ انہیں تسلیم کریں گے یا نہیں؟ کیا وہ ان کے ساتھ سگے باپ کی طرح پیش آئیں گے یا نہیں؟

سینئر اداکارہ نے اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے یہ بھی اعتراف کیا کہ لیکن 2 برس کے دوران یحییٰ صدیقی کا میری بیٹیوں کے ساتھ رویہ دیکھ کر لگا کہ میرے بچے ان کے ساتھ محفوظ ہیں۔ وہ میری بیٹیوں کے ساتھ بھی گھل مل گئے، جسے دیکھتے ہوئے میں نے ان سے شادی کا فیصلہ کیا۔

خیال رہے کہ یحییٰ صدیقی اور شگفتہ اعجاز، دونوں کی ایک دوسرے سے دوسری شادی ہے۔ ان دونوں کی پہلی شادی سے دو دو بچے ہیں جبکہ ان دونوں کی دو بیٹیاں ہیں۔

شگفتہ اعجاز کے مطابق ان کے تمام بچوں کے درمیان سگے بہن بھائیوں کی طرح ہی پیار محبت ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں