Monday, December 23, 2024
ہومBreaking Newsشہریوں کیلئے اچھی خبر آگئی، حکومت کا عید پیکج دینے کا فیصلہ

شہریوں کیلئے اچھی خبر آگئی، حکومت کا عید پیکج دینے کا فیصلہ


خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں مستحق افراد کو عید پیکج دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔صوبائی کابینہ نے مستحق افراد کو عید پیکج کی منظوری دے دی ہے۔

ایک عشاریہ پندرہ ارب روپے لاگت کے پیکج کے تحت صوبائی اسمبلی کے ہر حلقے میں ایک ہزار مستحق افراد کو دس، دس ہزار روپے دیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق صوبے میں مستحق افراد کی عید کو بہتر بنانے اور انہیں مہنگائی سے بچانے کی خاطر قدم اٹھایا گیا ہے۔

پیکج کے ہر حلقے میں ایک ہزارمستحق افراد کو 10، 10 ہزار روپے دیے جائیں گے۔ جبکہ پیکج پر 1.15 ارب روپے لاگت آئے گی۔

دوسری جانب کابینہ نے 2050 پولیس شہداء کے خاندانوں کو بھی عید پیکج دینے کی منظوری دیدی ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں