Tuesday, December 24, 2024
ہومBreaking Newsشیر افضل مروت سے سخت سوال پوچھنے والے یوٹیوبر پر تھپڑوں کی...

شیر افضل مروت سے سخت سوال پوچھنے والے یوٹیوبر پر تھپڑوں کی بارش


پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شیر افضل مروت سے اڈیالہ جیل کے باہر نازیبا زبان استعمال کرتے ہوئے سخت سوال پوچھنے والے یوٹیوبر پر تحریک انصاف رہنما کے ساتھیوں نے تھپڑوں کی بارش کردی۔

 اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کے دوران یوٹیوبر نے شیر افضل مروت سے سوال پوچھا کہ آپ کی ایک پارٹی کے ذرائع نے بتایا کہ آپ ایک کمیٹی کے عہدے کی بھیک مانگنے خواجہ آصف اور اسپیکر کے پاس چلے گئے تھے جنہوں نے فارم 45 میں ہارنے کے باوجود غیراخلاقی طریقے سے ریحانہ ڈار کو فارم 47 کے تحت شکست دی۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ اپنے الفاظ انسانوں والے کرو، بھکاری تم خود ہو گے اور میں لعنت بھیجتا ہوں ایسے صحافی پر جو ایسی گھٹیا زبان استعمال کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ اب مجھ سے سوال نہیں کریں گے اور انہیں وہاں سے ہٹنے کا کہتے ہوئے ہدایت کی کہ تم زندگی بھر مجھ سے سوال نہیں کرو گے۔

اس کے بعد انہوں نے اپنے ساتھ آئے لوگوں کو صحافی و یوٹیوبر کو وہاں سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ اس واقعے کے بعد پیچھے کھڑے ڈرائیور نے سوال پوچھنے والے یوٹیوبر پر تھپڑوں کی بارش کردی البتہ وہاں موجود صحافیوں نے بروقت مداخلت کر کے یوٹیوبر کو بچا لیا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں