Monday, December 23, 2024
ہومBreaking Newsصارفین کی آسانی کیلئے انسٹاگرام کونسے دلچسپ فیچر پر کام کررہا ہے؟

صارفین کی آسانی کیلئے انسٹاگرام کونسے دلچسپ فیچر پر کام کررہا ہے؟


فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام ایک نئے آپشن کی آزمائش کر رہا ہے جو صارفین کو ان کی پروفائل تصویر کا اے آئی ورژن بنانے میں مدد فراہم کرے گا۔

ایپ محقق الیزینڈرو پیلوزی کی جانب سے پیش کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انسٹاگرام اس وقت ایک نئے آپشن پر کام کر رہا ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین پروفائل ایڈیٹنگ آپشنز کے ذریعے اپنی اے آئی پروفائل پکچر بنا سکیں گے۔

 صارفین میٹا کے اے آئی امیج جنریشن ٹولز میں جا کر اپنی تصویر کو آسانی کے ساتھ تیار کر سکیں گے۔

میٹا یہ فیچر صرف انسٹاگرام میں ہی نہیں بلکہ فیس بک میں بھی آزما رہا ہے۔ تاہم، ٹِک ٹاک اور اسنیپ چیٹ میں یہ فیچرز بالترتیب ڈریمز اور اے آئی اوتار کریئشن کے نام سے موجود ہیں۔

لہٰذا یہ فیچر متعارف کرانے کے بعد انسٹاگرام بھی ان سوشل میڈیا ایپس کی فہرست آجائے گا جو آسان سا اے آئی پروفائل تصویر بنانے کا فیچر پیش کرتی ہیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں