معروف اداکارہ سجل علی کی بہن، خوبرو اداکارہ صبور علی نے اپنی سالگرہ کا جشن دبئی میں منایا ہے۔
صبور علی ٹیلی ویژن کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی معروف اداکاراؤں میں سے ایک ہیں، صبور نے اپنے کیریئر کا آغاز سوپ سیریل ’محمود آباد کی ملکائیں‘ سے کیا تھا۔
صبور علی باصلاحیت اور خوبصورت اداکارہ ہیں جنہیں دوستوں اور خاندان والوں کے ساتھ ملنا جلنا اور پارٹی کرنا بے حد پسند ہے اور اس بات کا ثبوت اُن کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس دیتے ہیں۔
صبور علی نے اداکار علی انصاری کے ساتھ 2022ء میں شادی کی تھی۔
صبور علی نے گزشتہ روز اپنی 29ویں سالگرہ دبئی میں منائی ہے جس کی تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔
صبور علی اور علی انصاری کی ان خوبصورت تصویروں اور ویڈیوز پر جہاں جوڑی کے مداح مبارکباد دے رہے ہیں وہیں کچھ صارفین صبور علی کے مغربی لباس پر تنقید بھی کر رہے ہیں۔