Thursday, December 26, 2024
ہومBreaking Newsصحافیوں نے پی ٹی آئی کی پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کیوں کیا؟...

صحافیوں نے پی ٹی آئی کی پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کیوں کیا؟ اہم وجہ سامنے آگئی


وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے بیان پر احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس کے دوران ان کے سامنے سے مائیک اٹھالیے۔

صحافیوں نے مؤقف اپنایا کہ علی امین گنڈا پور نے اب تک صحافیوں کے خلاف بیان پر معافی نہیں مانگی، شبلی فراز نے آج صبح بھی احتجاج کرنے والے صحافیوں کے خلاف غلط گفتگو کی، احتجاج کے باعث پی ٹی آئی رہنما پریس کانفرنس مکمل کیے بغیر واپس جانے پرمجبور ہوگئے۔

سلمان اکرم راجا نے صحافیوں سے کہا کہ وہ علی امین گنڈاپور سے بات کریں گے۔

واضح رہے کہ آج پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز صحافیوں سےالجھ پڑے تھے، صحافیوں کی جانب سے وزیراعلٰی علی امین گنڈاپور کی نشاندہی پر شبلی فراز بھڑک اٹھے، دعویٰ کیا صحافی ڈسٹرب کرنے آئے ہیں اس کا تو مطلب ہے وہ بھیجے گئے ہیں۔

8 ستمبر کو جلسے کے دوران علی امین گنڈاپور نے صحافیوں پر بکاؤ ہونے کا الزام لگایا تھا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں