Monday, December 23, 2024
ہومBreaking Newsصحت کے لیے نقصان دہ 10 عادتیں

صحت کے لیے نقصان دہ 10 عادتیں


صبح آنکھ کھلتے ہی، سب سے پہلے کافی کا لطف اٹھانا، یہ ایک بے ضرر معمول لگ سکتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں، اس کا آپ کی صحت پر بہت برا اثر پڑ رہا ہے؟۔

امریکا کے جنوبی کیرولائنا میں ایک فزیکل تھراپسٹ، کرس بوئیچر ہیں جن کی روزمرہ کی صحت سے متعلق تجاویز اور وزن کم کرنے کے کارآمد مشوروں کیوجہ سے سوشل میڈیا پر بہت بڑی فالوینگ ہے۔

حالیہ تحقیق پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے ایسی دس روز مردہ کی عادات کا انکشاف کیا جو وزن میں اضافے ، نیند کو خراب کرنے اور لوگوں کو کم توانائی بخشنے کا باعث بنتی ہیں۔
اپنی فہرست کو انہوں نے 700،000 افراد کے تجزیے کے بعد آن لائن شیئر کیا اور کہا کہ صحت مند رہنا بہت آسان ہے۔ وہ 10 عادتیں درج ذیل ہیں۔

1) صبح اٹھتے ہی پہلی چیز کافی پینا

2) بستر پر لیٹے لیٹے ای میلز اور نوٹیفکیشنز چیک کرنا

3) ناک سے بجائے منہ سے سانس لینا: منہ سے سانس لینے سے منہ خشک ہو سکتا ہے کیونکہ ہوا کے مسلسل بہاؤ سے پانی بخارات بن کر نکلتے ہیں جس سے بیکٹیریا کی افزائش کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اور پھر دانتوں کے خراب ہونے یا انفیکشن جیسے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔

4) سونے سے پہلے فون استعمال کرنا

5) ناشتے میں صرف اناج کھانا

6) بہت کم پروٹین کھانا

7) ایک ہی ڈیسک پر طویل مدت تک لگاتار کام کرتے رہنا

8) سوڈا اور جوس پینا

9) شراب نوشی کرنا

10) سوتے وقت آنکھوں پر تیز روشنی پڑنا




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں