Saturday, December 28, 2024
ہومBreaking Newsصحیفہ جبار نے تیزی سے اپنا وزن کیسے کم کیا؟ اداکارہ نے...

صحیفہ جبار نے تیزی سے اپنا وزن کیسے کم کیا؟ اداکارہ نے بتادیا


پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا۔

اداکارہ صحیفہ جبار حال ہی میں اداکار و میزبان فیصل قریشی کے پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے شوبز سمیت اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں کھل کر گفتگو کی۔

فیصل قریشی نے اداکارہ سے سوال کیا کہ وہ فٹنس کیلئے جم جاتی ہیں جس پر صحیفہ نے بتایا کہ وہ ایک عرصے سے جم نہیں جارہی اور اگر وہ جم جوائن بھی کرلیں تو انہیں دکھ ہوتا ہے کہ وہ فیس دے کر 2 دن کے بعد دوبارہ جم نہیں جاسکیں۔

صحیفہ نے بتایا کہ انکی فٹنس کا راز ہے ڈپریشن، کیونکہ وہ سالوں سے اپنے شوہر سے دور ہیں نہ ان کے شوہر کینیڈا سے پاکستان آسکتے ہیں اور نہ ہی اداکارہ کینیڈا جاسکتی ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ ڈپریشن میں رہتی ہیں اور انہوں نے تیزی سے وزن کم کیا ہے۔

اداکارہ نے ڈپریشن کو شوہر سے دوری کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ شوہر سے دور رہنے کی وجہ سے ایک عرصے سے ڈپریشن میں مبتلا ہیں، اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر شوہر اچھا نہ ہو تو دور ہونے میں کوئی غم نہیں مگر میرے شوہر بےحد اچھے ہیں اور ان کے بغیر رہنا میرے لئے بہت مشکل ہے۔

فیصل قریشی نے بھی صحیفہ جبار کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ انکے شوہر سے مل چکے ہیں اور وہ واقعی بہت اچھے انسان ہیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ صحیفہ جبار خٹک اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی شوہر کے ساتھ بنائی گئی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے ان سے اپنی محبت کا اظہار کرتی نظر آتی ہیں۔

صحیفہ جبار ڈرامہ لوگ کیا کہیں گے، بھول، رفتہ رفتہ اور بیٹی میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جبکہ ان کا ڈرامہ بیٹی ان کیلئے شہرت کی وجہ بنا کافی مقبول رہا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں