صدارتی انتخابات کیلئے پیپلزپارٹی کا نمبر گیم پورا ہوگیا۔ ملک میں 9 مارچ کو قومی، صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ میں صدارتی انتخاب کیلئے ووٹنگ ہوگی۔
صدارتی الیکشن میں آصف علی زرداری اور محمود خان اچکزئی مد مقابل ہونگے جبکہ دونوں امیدواروں کی جانب سے ووٹ کیلئے سیاسی جماعتوں سے رابطے بھی کیے جا رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق صدارتی انتخاب کیلئے پی پی پی کا نمبرگیم پورا ہوگیا۔
ذرائع نے بتایاکہ بلاول بھٹو کوپی پی پی کی کمیٹی برائے صدارتی مہم کے اراکین نے بریفنگ میں بتایا کہ آصف زرداری کیلئے اب تک 345 الیکٹورل ووٹوں کی حمایت حاصل ہوگئی۔
دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے صدارتی الیکشن میں آصف زرداری کو ووٹ دینے یا نہ دینے کے حوالے سے رابطہ کمیٹی فیصلہ آج کرے گی۔
مسلم لیگ ق اور استحکام پاکستان پارٹی آصف علی زرداری کو ووٹ دینے کی یقین دہانی کروا چکی ہیں۔