Tuesday, December 24, 2024
ہومBreaking Newsصدر آصف زرداری کی تقریب حلف برداری، آرمی چیف اور چیف جسٹس...

صدر آصف زرداری کی تقریب حلف برداری، آرمی چیف اور چیف جسٹس کی بلاول بھٹو سے ملاقات


نو منتخب صدر آصف زرداری کی تقریب حلف برداری ایوان صدر کے دربار ہال میں ہوئی اورچیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ان سے حلف لیا۔ نو منتخب صدر مملکت کے دائیں جانب پہلی نشست پر وزیر اعظم موجود تھے اور دائیں جانب دوسری نشست پر سبکدوش صدر عارف علوی موجود تھے۔

تقریب میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور تمام سروسز چیفس نے بھی شرکت کی۔ بلاول بھٹو زرداری، بختاور بھٹو زرداری، آصف بھٹو زرداری، سینیٹرز، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، پارٹی رہنماؤں اور جیالوں کی بڑی تعداد بھی تقریب میں موجود تھی۔

حلف کے بعد آرمی چیف اورسروسزچیفس نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کو مبارکباد دی۔

چیف جسٹس حلف برداری کے بعد لابی میں بلاول بھٹوزرداری کے ساتھ گفتگو کرتے رہے جبکہ چیف جسٹس کی اہلیہ سرینا عیسیٰ بھی تقریب میں موجود تھیں۔

آصف زرداری نے انگریزی زبان میں حلف اٹھایا اور حلف برداری کے بعد ایوان صدر میں مہمانوں کی چائے اور پیسٹریوں سے تواضع کی گئی۔

تقریب کے اختتام پر صدر زرداری اور وزیر اعظم نے مہمانوں سے فرداً فرداً مصافحہ بھی کیا۔

قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ آرمی چیف نے نواز شریف، بلاول بھٹو زرداری سے مصافحہ کیا اور مختصر ملاقات بھی ہوئی۔

صدر آصف زرداری کی تقریب حلف برداری میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریک نہیں ہوئیں جبکہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور بھی دعوت کے باوجود تقریب میں شریک نہ ہوئے۔

 




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں