Wednesday, January 1, 2025
ہومBreaking Newsصرف ٹائپ سی چارجر استعمال کا قانون نافذ

صرف ٹائپ سی چارجر استعمال کا قانون نافذ


یورپی یونین کی جانب سے نافذ کردہ قانون کے مطابق، آج سے یورپ بھر میں صرف ٹائپ سی چارجر استعمال کیے جائیں گے۔

یورپ بھر میں ایک جیسے چارجر کے اصول کو یورپی یونین کی کونسل نے اکتوبر 2022 میں منظور کیا تھا۔

الیکٹرانک آلات کے مینوفیکچررز کو اپنی مصنوعات کے ڈیزائن کو ایڈجسٹ کرنے اور تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے مدت فراہم کی گئی تھی۔

ایک جیسے چارجر کے قوانین موبائل فونز، ٹیبلٹس، ڈیجیٹل کیمرے، ہیڈ فون، ہیڈ سیٹس، ویڈیوگیم کنسولز، پورٹیبل اسپیکرز، ای ریڈرز، کی بورڈز، ماؤس، پورٹیبل نیویگیشن سسٹمز اور ایئربڈز پر لاگو ہوں گے۔

تاہم 28 اپریل 2026 سے ٹائپ سی چارجر کا قانون لیپ ٹاپ پر بھی لاگو ہوگا۔

یکساں چارجر کا استعمال کافی فوائد بھی رکھتا ہے جو کہ درج ذیل ہیں:

صارفین کی سہولت

لوگ اپنے موبائل فون اور دیگر اسی طرح کے الیکٹرانک آلات کو ایک ہی USB-C چارجر سے چارج کر سکیں گے اور مختلف چارجرز خریدنے اور اسے رکھنے کی جھنجھٹ سے بچ جائیں گے۔

الیکٹرانک ویسٹ میں کمی

ضائع شدہ اور غیر استعمال شدہ چارجرز سالانہ تقریباً 11000 ٹن الیکٹرانک فضلات کا سبب بنتے ہیں۔ نئے قوانین چارجرز کو دوبارہ استعمال کرنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں، جو ماحولیاتی اثرات کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

رقم کی بچت

اب لوگ چارجر کے بغیر نئے الیکٹرانک آلات خرید سکتے ہیں۔ اس سے صارفین کو چارجر کی غیر ضروری خریداریوں پر سالانہ تقریباً 250 ملین یورو کی بچت میں مدد ملے گی۔

چارجنگ اسپیڈ

نئے اصول اس بات کو یقینی بنانے میں مدد کرتے ہیں کہ کسی ڈیوائس کے لیے چارجر استعمال کرتے وقت چارجنگ کی رفتار ایک جیسی ہی ہوگی۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں