Sunday, January 5, 2025
ہومBreaking Newsصفر المظفر کا چاند نظر نہیں آیا

صفر المظفر کا چاند نظر نہیں آیا


ملک بھر میں ماہ صفر المظفر 1446 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا۔

ماہ صفر 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس منعقد ہوئے جس میں محکمہ موسمیات اور سپارکو کے ذمہ داروں نے بھی شرکت کی۔

زونل رویت ہلال کمیٹیوں کو ملک بھر سے چاند دکھائی دینے کی ایک بھی شہادت موصول نہیں ہوئی جس کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ماہ صفر کا چاند دکھائی نہ دینے کا اعلان کردیا۔

وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چاند نظر نہ آنے کے باعث کل 6 اگست بروز منگل کو محرم الحرام کا تیسواں دن ہوگا اور یکم صفر المظفر 1446 ہجری 7 اگست بروز بدھ کو ہوگی۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں