Sunday, December 29, 2024
ہومBreaking Newsضدی خاتون کو جہاز سے زبردستی اتارنے کی حیران کن وجہ سامنے...

ضدی خاتون کو جہاز سے زبردستی اتارنے کی حیران کن وجہ سامنے آگئی


خواتین چاہے کسی بھی ملک کی ہوں اپنے سامان خصوصاً ہینڈ بیگ اور سینڈل وغیرہ کیلئے بہت حساس ہوتی ہیں اور ان کی حفاظت کیلئے وہ کچھ بھی کرسکتی ہیں۔

چین کے شہر چونگ چِنگ کے ہوائی اڈے پر 10 اگست کو پیش آنے والا دلچسپ واقعہ بھی اسی بات کا ثبوت ہے۔

چینی خاتون کو ہوائی جہاز سے اس لیے باہر نکال دیا گیا جب انہوں نے اپنے 3ہزار ڈالر مالیت کے مہنگے ترین لوئس ویٹن بیگ کو سیٹ کے نیچے رکھنے سے انکار کر دیا جو کہ تقریباً ہر پرواز میں لازم ہوتا ہے۔

جہاز کے عملے کی جانب سے بحث ومباحثے کے باجود خاتون کسی صورت نہ مانی جس کی وجہ سے پرواز میں ایک گھنٹے کی تاخیر ہوئی اور دیگر مسافروں نے بھی شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔

ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق جب اس خاتون کو ہوائی اڈے کے حکام نے جہاز سے باہر نکالا تو دیگر مسافروں نے تالیاں بجائیں۔

بعد ازاں یہ عجیب و غریب واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جب ایک مسافر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر یہ ویڈیو شیئر کی، جس کو چار ملین سے زیادہ مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ خاتون کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی جس نے ہوائی جہاز کی اکانومی کلاس میں سیٹ لی، جب فلائٹ کے عملے نے اسے کہا کہ وہ اپنا لوئس ویٹن بیگ اگلی سیٹ کے نیچے رکھے تو اس نے انکار کر دیا اور اپنے بیگ کو ساتھ ہی سیٹ پر رکھنے پر اصرار کیا۔

خاتون کی اس ضد کی وجہ سے پرواز میں تاخیر ہوئی اور دیگر مسافر اس وقت سکون میں آئے جب اسے زبردستی جہاز سے اتار دیا گیا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں