Monday, December 23, 2024
ہومBreaking Newsطبی ماہرین کا رمضان میں شوگر اور دل کے مریضوں کو اہم...

طبی ماہرین کا رمضان میں شوگر اور دل کے مریضوں کو اہم مشورہ


طبی ماہرین نے رمضان المبارک میں شوگر، بلڈ پریشر اور دل کے مریضوں کو سحری اور افطار سے متعلق اہم مشورہ دیا ہے۔

طبی ماہرین نے عوام الناس بالخصوص شوگر کے مریضوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سحری اور افطار میں متوازن غذاؤں کا استعمال یقینی بنائیں جب کہ شوگر، بلند فشار خون اور امراض قلب کے مریض روزہ رکھنے سے قبل اپنے معالج سے لازمی رجوع کریں۔

رمضان المبارک میں سحری افطاری میں غیر متوازن غذاؤں کا استعمال انسانی صحت کو شدید متاثر کرنے کا سبب بنتا ہے شوگر اور امراض قلب کے مریض عموماً اس پہلو کو نظرانداز کر دیتے ہیں۔

زیادہ نمکیات اور آئل سے تیار کی جانیوالی اشیا کا کثرت سے استعمال مذکورہ امراض میں مبتلا افراد کیلئے مشکلات پیدا کرتا ہے شوگر بلند فشار خون کے مریضوں کے علاوہ عام افراد کی غالب اکثریت انوائے اقسام کے کھانوں کو ترجیح دیتی ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق شوگر امراض قلب اور بلند فشار خون میں مبتلا افرادرمضان سے قبل نا صرف اپنے معالج سے رجوع کریں بلکہ احتیاطی تدابیرپر عمل کرتے ہوئے ادویات کے شیڈول اور متوازن غذا کے استعمال پر لازمی توجہ دیں




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں