محکمہ تعلیم سندھ نے نرسری سے تیسری جماعت کے طلبا کو بغیر امتحان پروموٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا، چوتھی سے آٹھویں جماعت کے طلبہ کے امتحان15 سے 27 اپریل تک ہوں گے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سندھ میں نئے تعلیمی سال 2024-2025 میں تبدیلیاں کرتے ہوئے شیڈول تیار کر لیا گیا۔
اس حوالے سے محکمہ تعلیم سندھ نے بتایا کہ اسکول اور کالجوں کا تعلیمی سال یکم اگست سے شروع ہوگا، نرسری سے تیسری جماعت کے طلبہ کو بغیر امتحان پروموٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ چوتھی سے آٹھویں جماعت کے طلبہ کےامتحان15 سے 27 اپریل تک ہوں گے۔
یاد رہے گذشتہ ماہ محکمہ تعلیم سندھ نے تعلیمی سال اگست سے شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئندہ تعلیمی سال دوہزارچوبیس اورپچیس یکم اپریل کے بجائے یکم اگست سےشروع ہوگا۔
اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے بعد محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا تھا۔
خیال رہے سندھ میں درسی کتب کی چھپائی کا عمل تاحال شروع نہیں ہو سکا ہے، جس کے باعث صوبے میں نیا تعلیمی سال اپریل میں شروع نہیں ہو سکے گا۔