سال 2024 کے عام انتخابات کا بڑا اپ سیٹ سامنے آیا ہے، ووڑوں کی گنتی کے بعد غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق ریحانہ امتیاز ڈار کو خواجہ آصف کو ہزاروں ووٹوں سے پیچھے چھوڑ دیا۔
پنجاب میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے71 سے تحریک انصاف کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار ریحانہ امتیاز ڈار نے اب تک ایک لاکھ 31 ہزار 615 ووٹ حاصل کرلیے۔ این اے 71سیالکوٹ کے353پولنگ اسٹیشن کے غیرحتمی اور غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق ن لیگ کے خواجہ محمد آصف 82615ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاست میرا راستہ نہیں تھا، میرے اوپر ہونے والے ظلم نے مجھے مجبور کیا۔ آزاد امیدواراین اے71ریحانہ ڈار کا کہنا تھا کہ میں بھاری اکثریت سے جیت رہی ہوں، میرے چند پولنگ اسٹیشنز کےنتائج آنا باقی ہیں۔
انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے اپیل ہے میرے دیگر پولنگ اسٹیشنزکے نتائج بھی جلد فراہم کیے جائیں۔