Saturday, December 28, 2024
ہومBreaking Newsعام انتخابات میں ایم کیو ایم کتنی نشستیں جیتے گی؟ خالد مقبول...

عام انتخابات میں ایم کیو ایم کتنی نشستیں جیتے گی؟ خالد مقبول صدیقی کا بڑا دعویٰ


ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے ہم بہت دنوں سے الیکشن کے دن کے منتظر تھے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا ایم کیو ایم 35 سال سے سیاست نہیں عبادت کر رہی تھی، ایوان جتنا حق پرستوں سے سجے گا اتنا ہی معتبر ہو گا۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا سندھ کے شہری علاقوں سے 40 صوبائی نشستیں جیتیں گے جبکہ کراچی سے قومی اسمبلی کی 16 نشستوں پر کوئی مقابلہ نہیں ہے۔

این اے 246 کراچی سے ایم کیوایم پاکستان کے امیدوار اور سابق وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیٹ بند ہونے کی مذمت کرتے ہیں۔

امین الحق کا کہنا تھا امن و امان کی صورتحال بہتر ہے لیکن پولنگ اسٹیشن پر عملہ نہ پہنچنے کی شکایت ہے، کہیں نہ کہیں مسائل جنم لے رہے ہیں جس کی وجہ سے پولنگ میں مسائل ہیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں