Friday, December 27, 2024
ہومBreaking Newsعدالت نے 26 نومبر احتجاج کے کیسز میں بشریٰ بی بی کی...

عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے کیسز میں بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں منظور کرلیں


اسلام آباد کی مقامی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے کیسز میں عدالت نے بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں منظور کرلیں۔ ڈیوٹی جج شبیر بھٹی نے بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی اور عبوری ضمانت 13 جنوری تک منظور کرلی۔ عدالت نے 50، 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانتیں منظور کیں۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے 26 نومبر احتجاج پر بشریٰ بی بی کیخلاف درج مقدمات کی سماعت ہوئی، جس میں بشریٰ بی بی کی جانب سے مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں دائر کی گئی۔ سماعت کے موقع پر بشریٰ بی بی اپنے وکلا کے ساتھ کمرہ عدالت میں پیش ہوئیں۔

ڈیوٹی جج شبیر بھٹی نے بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی اور عبوری ضمانت 13 جنوری تک منظور کرلی۔ عدالت نے 50، 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانتیں منظور کیں۔

واضح رہے کہ بشریٰ بی بی کے خلاف 26 نومبر نومبر احتجاج پر تھانہ ترنول میں ایک اور 3 مقدمات تھانہ رمنا میں درج ہیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں