Friday, December 27, 2024
ہومBreaking Newsعدت میں نکاح کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں...

عدت میں نکاح کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر فیصلہ محفوظ


ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے عدت میں نکاح کیس میں سزا کے خلاف بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ عدالتی عملے کے مطابق سیشن جج شاہ رخ ارجمند 29 مئی کو عدت میں نکاح کیس کی اپیلوں پر فیصلہ سنائیں گے۔

عدت میں نکاح کیس کی سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے کی جس میں بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل جبکہ وکیل رضوان عباسی کے معاون عدالت میں پیش ہوئے۔

معاون وکیل شکایت کنندہ کا کہنا تھا رضوان عباسی صاحب نے دلائل دینے ہیں، ریکارڈ ان کے پاس نہیں ہے، جج نے بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا آپ نے بھی تو دلائل دینے ہیں، اپنے حتمی دلائل دیدیں۔

سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے ریمارکس دیے کہ رضوان عباسی عدالت میں ہر حال میں دلائل دیں، رضوان عباسی ویڈیو لنک پر دلائل دیں۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدت میں نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

جج شاہ رخ ارجمند نے ریمارکس دیے کیس کا فیصلہ محفوظ کیا جاتا ہے اور پھر وہ عدالت سے اٹھ کر اپنے چیمبر چلے گئے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں