Friday, December 27, 2024
ہومBreaking Newsعرب شہری کیساتھ شادی کی خبروں پر لائبہ خان نے خاموشی توڑ...

عرب شہری کیساتھ شادی کی خبروں پر لائبہ خان نے خاموشی توڑ دی


پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی نئی اُبھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ لائبہ خان نے پہلے سے شادی شدہ عرب شہری کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کی خبروں پر ردعمل دے دیا۔

گزشتہ دنوں لائبہ خان نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ میرے کیریئر کی شروعات میں سوشل میڈیا پر میری شادی کی جھوٹی خبر پھیل گئی تھی جس کی وجہ سے میرے والد بہت زیادہ پریشان ہوگئے تھے۔

لائبہ خان کے مطابق خبر میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اُنہوں نے سعودی عرب یا کسی دوسرے عرب ملک کے شہری سے شادی کرلی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ خبر میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ مذکورہ شخص پہلے سے شادی شدہ ہے اور میں پیسوں کی خاطر اُس کی دوسری یا تیسری بیوی بنی ہوں۔

اُنہوں نے کہا کہ صرف یہی نہیں، خبر میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا تھا کہ میں نے شادی شدہ عرب شہری سے چُھپ کر شادی کی ہے۔

لائبہ خان نے کہا کہ اس جھوٹی خبر کے پھیلنے کے بعد، میرے والد کے دوستوں نے اُنہیں میسجز کیے اور میری شادی سے متعلق سوالات کیے۔

اداکارہ نے کہا کہ میرے والد بہت پریشان ہوگئے تھے، پھر میں نے اُنہیں بتایا کہ یہ خبر جھوٹی ہے، پاکستان کی کئی اداکاراؤں سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلائی جاتی ہیں، پھر میں نے والد کی پریشانی دور کرنے کے لیے اُنہیں یوٹیوب سے چند اداکاراؤں کی شادیوں کی جھوٹی خبریں بھی دکھائیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ میں نے والد کو سمجھایا کہ آپ میری شادی سے متعلق جھوٹی خبروں پر توجہ نہ دیں، شوبز انڈسٹری میں ان چیزوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں