Saturday, December 28, 2024
ہومBreaking Newsعزت بچاتے بچاتے لوگ ڈپریشن میں چلے جاتے ہیں، حساس لوگوں کیلئے...

عزت بچاتے بچاتے لوگ ڈپریشن میں چلے جاتے ہیں، حساس لوگوں کیلئے آسان حل


حال ہی میں ہوئی ایک نئی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ جو لوگ اپنی عزت کی بہت پرواہ کرتے ہیں، انکی نظر میں جب انکی عزت داغدار ہوتی ہے تو ان میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ڈپریشن کا خطرہ کافی بڑھ جاتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تحقیق ’جرنل آف سوشل سائیکالوجی‘ میں شائع ہوئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ایسے افراد اپنی عزت کے لے کر بہت زیادہ حساس ہیں،

ان کی عزت پر جب آنچ آتی ہے تو ایسے لوگوں کی ذہنی صحت متاثر ہوتی ہے۔

امریکی محققین کی جانب سے کیے گئے مطالعے کا مقصد ڈپریشن اور خودکشی کے درمیان تعلق کو مزید بہتر طور پر سمجھنا تھا، خاص طور پر ایسے معاشروں میں جہاں عزت کو بہت اہمیت دی جاتی ہے۔

دنیا میں کچھ معاشرے ایسے ہیں جو سماجی یا خاندانی عزت کی بقا پر بہت زیادہ زور دیتے ہیں جو مردوں میں طاقت اور شجاعت کے طور پر ظاہر ہوتی ہے جبکہ خواتین میں جنسی پاکیزگی اور وفاداری کے طور پر۔

مثال کے طور پر جنوبی اور مغربی امریکی خطوں میں مروجہ غیرت و عزت والے کلچر میں زیادہ خودکشیوں کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ شمالی اور مڈویسٹ یہ شرح دیکھی گئی۔

مطالعے کے مصنف اور پین اسٹیٹ یارک یونیورسٹی میں سماجی نفسیات کے اسسٹنٹ پروفیسر، اسٹیفن فوسٹر نے کہا کہ میں اور میرے ساتھیوں نے روز مرہ کے تجربات کو مکمل طور پر سمجھنے کی کوشش کی جو ایسے معاشروں میں زیادہ خودکشی کی وجہ بنتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس کی روک تھام کرنا چاہتے ہیں، اور اس کیلئے ضروری ہے کہ ایسے افراد جو ان احساسات سے گزرے ہوں ان کے تجربات کو سامنے رکھا جائے، تبھی اس حوالے سے کوئی موثر پروگرام تیار کیا جاسکتا ہے۔

 




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں