Tuesday, December 24, 2024
ہومBreaking Newsعلی امین گنڈا پور کا افغانستان سے براہ راست مذاکرات کا بیان...

علی امین گنڈا پور کا افغانستان سے براہ راست مذاکرات کا بیان ریاست پر حملہ ہے: وزیر دفاع


وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ کوئی صوبہ کسی ملک سے براہ راست مذاکرات نہیں کرسکتا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا افغانستان سے براہ راست بات کا بیان ریاست پر حملہ ہے۔جس راستے پر وزیراعلیٰ خود چل رہے ہیں اور ساتھ اپنی پارٹی کو چلانے کی کوشش کررہے ہیں، ملک کی سلامتی کو وزیراعلی خیبرپختونخوا نے داؤ پر لگایا ہے۔

خواجہ آصف نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شیر افضل مروت نے اپنی تقریر کے اختتام پر جو باتیں کیں وہ بھی اچھی ہیں، لیکن جب وہ مجھے اسمبلی میں اکر ملے تو ان کی پارٹی ان کے پیچھے پڑ گئی، یہاں پر یہ ماحول بن گیا ہے کہ اگر کوئی اپوزیشن رکن سرکاری عہدیدار سے ملے توشک کیاجاتاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے 4 سالہ دور حکومت میں اپوزیشن کودیوار سےلگایاگیا، پی ٹی آئی دور حکومت میں اپوزیشن کو صعوبتعوں کاسامنا کرناپڑا، قومی اسمبلی کے ماحول کو بہتر رہنا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ ماحول کو خود خراب کیا جارہا ہے آج وزیراعلی خیبرپختونخوا کابیان آیا ہے کہ ہم خود افغانستان سے مذاکرات کریں گے، یہ فیڈریشن کے اوپر براہ راست حملہ ہے، کوئی صوبہ کسی ملک سے براہ راست مذاکرات نہیں کرسکتا، یہ اس ملک کے لیے زہر قاتل ہے جس راستے پر وزیراعلیٰ خود چل رہے ہیں اور ساتھ اپنی پارٹی کو چلانے کی کوشش کررہے ہیں، ملک کی سلامتی کو وزیراعلی خیبرپختونخوا نے داؤ پر لگایا ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کا کہنا تھا وزیراعلی خیبرپختونخوا نےکس حثیت میں افغانستان سے مذاکرات کا عندیہ دیا، ہم تنگ نظری کی حکمرانی نہیں کرتے۔

خیال رہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے گزشتہ روز افغانستان سے مذاکرات کیلیے اپنا وفد بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں