Wednesday, December 25, 2024
ہومBreaking Newsعمران خان کا احتساب عدالت جج کے ساتھ دلچسپ مکالمہ

عمران خان کا احتساب عدالت جج کے ساتھ دلچسپ مکالمہ


بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عدالت سے ڈینٹسٹ کو چیک اپ کروانے کی استدعا کر دی۔ 

اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کے موقع پر بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اہلیہ بشریٰ بی بی کی کمرہ عدالت میں ڈھائی ہفتے بعد ملاقات ہوئی، اس دوران عمران خان روسٹرم پر آئے اور انہوں نے عدالت سے ڈینٹسٹ کو چیک اپ کروانے کی اجازت دینے کی درخواست کی۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ 7 مہینے ہوگئے، ایک باربھی ڈاکٹرکے پاس نہیں گیا، جس پر احتساب عدالت کے جج نے کہا کہ جیل میں ڈاکٹرز موجود ہیں، آپ چیک اپ کروالیں۔

عمران خان کا اس موقع پر کہنا تھا 70 سال کی عمر میں دانت کا چیک اپ کروانا ہے، جیل کا ڈاکٹر میرے دانت ہی نہ نکال دے، جس پر عدالت نے کہا کہ آپ درخواست دے دیں اس پر مناسب حکم سناتے ہیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں