Saturday, December 28, 2024
ہومBreaking Newsعمران خان کی نااہلی پر پیپلزپارٹی خوشی نہیں منارہی: بلاول

عمران خان کی نااہلی پر پیپلزپارٹی خوشی نہیں منارہی: بلاول


چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی و سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیاست کو ذاتی دشمنی میں بدلنے کا نقصان ملک کو ہوتا ہے، بانی پی ٹی آئی کی نااہلی پر مخالفین جشن منا رہے ہیں، یوسف گیلانی کی نااہلی پربھی مخالفین جشن منا رہے تھے مگر عمران خان کی نااہلی پرپیپلزپارٹی خوشی نہیں منارہی ہے۔

خیبر پختونخوا کے ضلع مالاکنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ مالاکنڈ نے دہشتگردی کا مقابلہ کیا اور شہادتیں قبول کیں۔ 8 فروری کو موقع ہے مالاکنڈ کے اصل نمائندوں کو منتخب کریں اور ہم تمام مسائل اور مشکلات کا مل کر مقابلہ کریں گے۔

سابق وزیر خارجہ نے نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ 3 بار وزیر اعظم بنے اور ہر بار نفرت اور تقسیم کی سیاست کی، میاں صاحب جب جب وزیراعظم بنے انہوں نے نفرت کی سیاست کی، چوتھی باروزیر اعظم بننےکا خواہشمند آپ کے پاس آیا ہے؟ کیا مولانا فضل الرحمن ووٹ مانگنے آپ کے پاس آیا ہے؟ نوازشریف نے بھٹو کی بیٹی کے خلاف جعلی کیسز بنوائے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے نوجوانوں کوتبدیلی کی امید دلائی تھی بانی پی ٹی آئی خود توبہ کرے، مکافات عمل اس ہی دنیا میں دیکھنا پڑےگا، عمران خان وزیراعظم بنے تو صرف یوٹرن لیے، بانی پی ٹی آئی مخالفین کو چور چور کہتا رہا، 50 لاکھ گھر دینے کا وعدہ کرنے والے نے کتنےگھردیے؟

انہوں نے مزید بتایا کہ ہم نے بانی پی ٹی آئی کوکہا تھا کہ مخالفین کی گھر کی عورتوں کو گرفتار نہ کرو، آج ان کی اپنی بیوی کو جیل جانا پڑ رہا ہے، آج خان صاحب کی اہلیہ کے جیل جانے پر مجھے دکھ ہے، خان صاحب کو مکافات عمل دیکھنا پڑ رہا ہے، خان صاحب کہتے تھے میں انہیں رولاؤں گا اور آج خود رو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 14، 14 سال قید بامشقت کی سزا

رہنما پیپلز پارٹی نے سوال کیا کہ ہم کب تک یہ سیاست دیکھتے رہیں گے؟ ہمیں دیکھنا پڑے گا کہ یہ کب تک یہ معاملہ چلتا رہے گا، سیاست کو ذاتی دشمنی میں بدلنے کا نقصان ملک کو ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو سزا سنائے جانے پر اعتزاز احسن کا ردعمل

بلاول بھٹو نے بتایا کہ میں ان کی طرح دائیں بائیں نہیں عوام کی طرف دیکھتا ہوں،لوگ دہشتگردی اور سردی کے بہانے بنا رہے تھے، پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو شیر کا راستہ روک سکتی ہے، صرف تیر ہی نوازشریف کے چوتھی بار وزیراعظم بننے کا راستہ روک سکتا ہے، پیپلزپارٹی واحد جماعت ہےجوشیرکاشکارکرسکتی ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں