متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کے لیے سعودی عرب کی جانب سے عمرہ کی مزید سہولیات کا اعلان کیا گیا ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق حج و عمرہ کے وزیر توفیق الربیعہ کی جانب سے یو اے ای سے حج اور عمرہ زائرین کی تعداد کو بڑھانے کے لیے متعدد سہولیات میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
النسک حج پلیٹ فارم کے حتمی بیان کے مطابق، الربیعہ کا کہنا ہے کہ یو اے ای کے باشندے اب عمرہ کے لیے ملٹی انٹری الیکٹرانک ویزا استعمال کر سکتے ہیں، جس سے مملکت میں سالانہ 90 دن تک سکونت اختیار کی جاسکتی ہے۔
الربیعہ نے دبئی سے مدینہ منورہ تک سعودی ائیرلائن کی پروازوں کے آغاز سے متعلق بھی آگاہی فراہم کی کہ ہفتہ وار تین پروازیں پیش کی جا رہی ہیں۔ رمضان المبارک کے لیے روزانہ ایک پرواز بڑھادی جائے گی۔
مزید برآں، دبئی اور جدہ کے درمیان پروازوں کی تعداد ہفتہ وار 29 ہو جائے گی، انہوں نے ابوظہبی سے جدہ اور مدینہ منورہ کے لیے کم لاگت والی پروازوں کا تذکرہ کیا۔