اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے عمر ایوب کو اپوزیشن لیڈر ڈکلیئر کردیا۔ اسپیکر کی جانب سے عمر ایوب خان کو اپوزیشن لیڈر ڈکلیئر کرنے کے بعد قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی تقرری کا مرحلہ مکمل ہوگیا۔
اپوزیشن لیڈر کے لیے نامزد امیدوار عمر ایوب کی اسپیکر ایاز صادق سے ملاقات ہوئی جس میں اسپیکر ایاز صادق نے عمر ایوب کی درخواست کی تصدیق کردی۔
اسپیکر کی جانب سے عمر ایوب خان کو اپوزیشن لیڈر ڈکلیئر کرنے کے بعد قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی تقرری کا مرحلہ مکمل ہوگیا۔
خیال رہے کہ 8 فروری کے انتخابات کے بعد 86 آزاد اراکین نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کی تھی ان میں بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب شامل نہیں تھے۔