Wednesday, December 25, 2024
ہومBreaking Newsعمر عبداللہ مقبوضہ جموں وکشمیرکے وزیراعلیٰ کے منصب کا حلف اٹھائیں گے

عمر عبداللہ مقبوضہ جموں وکشمیرکے وزیراعلیٰ کے منصب کا حلف اٹھائیں گے


عمر عبداللہ آج مقبوضہ جموں وکشمیرکے وزیراعلیٰ کے منصب کا حلف اٹھائیں گے۔

حلف برداری کی تقریب میں راہول گاندھی اور پریانکا گاندھی کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

مقبوضہ جموں وکشمیر اسمبلی کے حالیہ انتخابات میں نیشنل کانفرنس اور کانگریس نے اکثریت حاصل کی، مقبوضہ کشمیرکی 90 رکنی اسمبلی میں نیشنل کانفرنس کے اتحاد نے 53 نشستیں حاصل کیں۔

عمرعبداللہ دوسری مرتبہ مقبوضہ کشمیرکے وزیراعلیٰ کا عہدہ سنبھالیں گے، اس سے قبل وہ 2009 سے2014 تک کانگریس کے اتحاد سے وزیراعلیٰ رہ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ مودی حکومت نے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے اسے یونین ٹریٹری قرار دیا تھا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں