Tuesday, January 7, 2025
ہومBreaking Newsعوام، حکومت اور فوج کے درمیان مضبوط رشتہ ہی پاکستان کی ترقی...

عوام، حکومت اور فوج کے درمیان مضبوط رشتہ ہی پاکستان کی ترقی کا ضامن ہے: آرمی چیف


آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے جو پاکستان کے ڈیفالٹ کا بیانیہ بنا رہے تھے، وہ آج کہاں ہیں؟ نوجوانان پاکستان سے خطاب میں آرمی چیف کا کہنا تھاکہ ‎عوام، حکومت اور فوج کے درمیان مضبوط رشتہ ہی پاکستان کی ترقی کا ضامن ہے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ریاست کی ذمہ داری ہے عوام کو سوشل میڈیا سے پیدا ہیجان اور فتنے کے مضمرات سے دور رکھے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے جو پاکستان کےڈیفالٹ کا بیانیہ بنا رہے تھے، وہ آج کہاں ہیں؟

ان کا کہنا تھاکہ آزاد ریاست کی اہمیت جاننی ہے تو لیبیا، شام، کشمیر اور غزہ کے عوام سے پوچھو، بحیثیت مسلمان ہمیں نا امیدی سے منع کیا گیا ہے، پاکستان کا سب سے بڑا اور قیمتی سرمایہ نوجوان ہیں، کسی صورت پاکستان کاقیمتی سرمایہ ضائع نہیں ہونے دیں گے۔

آرمی چیف کا کہنا تھاکہ میرا ایمان ہے اللّٰہ ہمیں دہشت گردی کےخلاف فتح عطا کرے گا، خیبر پختونخوا کے عوام 22 سال سے فوج کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف کھڑے ہیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں