Wednesday, December 25, 2024
ہومBreaking Newsعوام کو مفت سولر پینل کب سے ملنا شروع ہوں گے؟ تاریخ...

عوام کو مفت سولر پینل کب سے ملنا شروع ہوں گے؟ تاریخ کا اعلان ہوگیا


وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے عوام کو گھروں کیلئے سولر سسٹم دینے کے حوالے سے بڑی خبر سنادی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ کوئی صوبہ عوام کو ریلیف دےرہی ہے تو اعتراض یا بات نہیں ہونی چاہیے، وزیراعلیٰ سندھ نے جو بات کی کچھ سخت الفاظ تھے مگر وہ کہناکچھ اور چاہ رہےتھے۔

ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ مرادعلی شاہ میرےوزیراعلیٰ ہیں ان کی طبیعت جانتاہوں وہ کبھی ایسی گفتگونہیں کرتے، وزیراعلیٰ نے کچھ سخت الفاظ کہے جو میں سمجھتاہوں نہیں کہنےچاہئیےتھے، دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جو بیان دیا وہ بھی مناسب نہیں تھا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ایشو یہ ہے کہ بجلی کا ٹیرف بڑا مسئلہ ہے جو عوام بھگت رہےہیں ، اس مسئلے پر صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف بھی سنجیدہ ہیں، ہم سب نے ملکر ایک پلان بنایاجس پر مرادعلی شاہ نے کافی محنت کی ، اس پر کام ہورہا تھا کہ ایسی پالیسی بنائی جائے جو بجلی کے نرخ کو کم کرے۔

انھوں نے بتایا کہ چاروں صوبےملکر72بلین روپے دیتےہیں تو بجلی کے بنیادی ٹیرف میں5روپے کم ہوجاتے،بجلی کے مسئلے پر وفاق خود سنجیدہ ہے اس میں کوئی شک نہیں، وفاقی حکومت اور اتحادی سب چاہتے ہیں کہ عوام کو ریلیف ملے۔

وزیر توانائی سندھ نے مزید بتایا کہ بات چل رہی تھی کہ وفاق اور صوبےملکر 500یونٹ تک 5روپے بنیادی ٹیرف میں ریلیف دے سکتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ 14 روپے صرف 2 ماہ کیلئے کم ہورہےہیں جبکہ 5روپے کم ہوتے پورے 12 ماہ کیلئے، ہم پلان بنارہےہیں، سولر پارک کے ذریعے جنریشن کرکے کے الیکٹرک کو دیں اور 200 یونٹ تک استعمال مفت کیا جائے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ سب سے زیادہ کنزیومر کراچی میں ہیں ،حیسکو اور سیسکو میں کم ہیں ، ستمبر میں سندھ کے عوام کو گھروں کیلئے سولر دینا شروع کررہے ہیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں