Saturday, December 28, 2024
ہومBreaking Newsعیدالفطر پر پورے ایک ہفتے کی چھٹی کا اعلان

عیدالفطر پر پورے ایک ہفتے کی چھٹی کا اعلان


متحدہ عرب امارات میں سرکاری ملازمین کے لیے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت نے عیدالفطر پر سرکاری ملازمین کے لیے 8 اپریل بروز پیر سے 14 اپریل بروز اتوار تک پورے ایک ہفتے کی چھٹی کا اعلان کیا ہے۔

تعلیمی ادارے بھی 15 اپریل سے کھلیں گے تاہم پرائیوٹ سیکٹر میں عید کی چھٹیوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا اور ممکنہ طور انھیں بھی 7 روز کی چھٹیاں دی جائیں گی۔

خیال رہے کہ سعودی عرب کی طرح متحدہ عرب امارات میں بھی اس سال عید 10 اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔ سعودی عرب میں ایک ہفتہ قبل ہی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا تھا۔

سعودی عرب کے سرکاری اور نجی شعبے میں عید الفطر کی تعطیلات 8 اپریل بروز پیر سے 11 اپریل بروز جمعرات تک 4 روز کی ہوں گی تاہم جمعہ اور ہفتہ کی معمول کی چھٹیاں ہونے کی وجہ سے کُل 6 دن کی چھٹی ملے گی۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں