Friday, December 27, 2024
ہومBreaking Newsغزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف امریکی ڈاکٹرز بھی بول اٹھے

غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف امریکی ڈاکٹرز بھی بول اٹھے


غزہ کے اسپتالوں میں رضاکارانہ خدمات انجام دینے والے امریکی ڈاکٹروں، نرسوں کاوائٹ ہاؤس کو خط لکھ دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق 45 امریکی ڈاکٹر، نرسوں کے گروپ نے صدر جوبائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس کوخط لکھا۔ امریکی طبی گروپ نے غزہ میں فوری جنگ بندی اور اسلحے پر پابندی کامطالبہ کردیا۔

امریکی ڈاکٹرز نے کہا کہ ہم نے غزہ میں جو دیکھا اس پر ہم خاموش نہیں رہ سکتے، دستخط کنندگان کے خط کے مطابق غزہ میں بچوں کو جان بوجھ کر زخمی کیاگیا۔

ڈاکٹرز کے مطابق ہم میں سے ہر ایک نے روز ایسے بچوں کاعلاج کیا جنھیں سر اور سینے میں گولی ماری گئی، چاہتےہیں آپ وہ ڈراؤنےخواب دیکھیں جو ہمیں واپس آنے کے بعد پریشان کر رہےہیں۔ خواہش ہے کہ آپ ہمارے ہتھیاروں سے معذور اور زخمی بچوں کےخواب دیکھیں، خواب میں زخمی بچوں کی بے قرار مائیں ہم سے ان کی جان بچانے کی منت کرتی ہیں۔

امریکی ڈاکٹرز نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ آپ وہ چیخیں سن سکیں جو ہمارا ضمیر ہمیں بھولنے نہیں دیتا، ہم اسرائیل کےغزہ پرحملےکےانسانی نقصانات پرتبصرےکیلیےاچھی پوزیشن میں ہیں۔

امریکی طبی گروپ نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل اور تمام فلسطینی مسلح گروپوں کو اسلحےکی فراہمی پر پابندی لگائی جائے، مستقل، فوری جنگ بندی تک اسرائیل کی فوجی، سفارتی، اقتصادی مدد روکی جائے۔

امریکی ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ امریکی قانون اور بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت ہماری حکومت ایسا کرنےکی پابند ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں