Thursday, December 26, 2024
ہومBreaking Newsغزہ کے سڑکوں پر دلخراش مناظر

غزہ کے سڑکوں پر دلخراش مناظر


شمالی غزہ میں ایمرجنسی سروسز کے سربراہ فارس افانہ کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ کی سڑکوں پر کتے انسانی لاشیں کھا رہے ہیں۔

امریکی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ شمالی غزہ میں لائی جانے والی کچھ شہید فلسطینیوں کی لاشوں پر جانوروں کے کاٹنے کے نشان ہیں، جس سے لاشوں کی شناخت میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

فارس افانہ نے امریکی ٹی وی سے ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں ایک بچے کی باقیات دکھائی گئیں، جس کی لاش کو کتوں نے کھا لیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ کی صورتِ حال انتہائی سنگین ہو چکی ہے، اسرائیلی حملوں سے سڑکیں تباہ ہو چکی ہیں اور لوگ بھوک سے مر رہے ہیں۔

ایمرجنسی سروسز کے سربراہ نے بتایا کہ شمالی غزہ کے لوگ بھوک سے پریشان ہیں اور اسرائیلی افواج زندگی کی ہر علامت کو تباہ کر رہی ہیں۔

افانہ نے مزید بتایا کہ محاصرے میں پھنسے ہوئے لوگوں میں ہزاروں بچے اور حاملہ خواتین بھی ہیں، جہاں اسرائیلی فوج نے گزشتہ 12دن میں کئی فضائی اور زمینی حملے کیے ہیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں