Tuesday, December 24, 2024
ہومBreaking Newsغیر قانونی اسلحہ و شراب برآمدگی کیس: علی امین گنڈاپور کے ناقابلِ...

غیر قانونی اسلحہ و شراب برآمدگی کیس: علی امین گنڈاپور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری


اسلام آباد کی ماتحت عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے غیرقانونی اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں مسلسل عدم حاضری پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور حکم جاری کیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ مبشرحسین زیدی نے تھانہ بہارہ کہو کے مقدمہ کی سماعت کی، جوڈیشل مجسٹریٹ نے غیرقانونی اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں مسلسل عدم حاضری پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور حکم جاری کیا۔

متعدد مرتبہ عدالتی طلبی کے باوجود علی امین گنڈاپور عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ عدالت نے حکم دیا کہ علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرکے 12 اکتوبر کو پیش کیا جائے۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے کیس کی سماعت 12 اکتوبر تک کے لیے ملتوی کر دی۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں