Thursday, December 26, 2024
ہومBreaking Newsغیر ملکی شہریوں کی پاکستان میں سیاسی احتجاج میں شرکت مکمل غیر...

غیر ملکی شہریوں کی پاکستان میں سیاسی احتجاج میں شرکت مکمل غیر قانونی ہے: دفتر خارجہ


ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ غیر ملکی شہریوں کی پاکستان میں سیاسی احتجاج میں شرکت مکمل غیر قانونی ہے۔ تمام غیرملکی پاکستان کے سیاسی معاملات سے دور رہیں۔ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ صحافی مطیع اللہ جان کو جن حالات میں گرفتار کیا گیا اس پر وزارت اطلاعات تبصرہ کر سکتی ہے۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ اسلام آباد میں احتجاج سے افغان شہری گرفتار ہوئے ہیں، گرفتار افغان شہریوں کی تفصیلات وزارت داخلہ جاری کرے گی۔ غیر ملکی شہریوں کی پاکستان میں سیاسی احتجاج میں شرکت مکمل غیر قانونی ہے۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ صحافی مطیع اللہ جان کو جن حالات میں گرفتار کیا گیا اس پر وزارت اطلاعات تبصرہ کر سکتی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ حکومت پاکستان اور کالعدم تحریک طالبان کے درمیان کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات دہشت گردی سے متاثرہ خاندانوں کے خلاف ہے

انہوں نے کہا کہ پاکستان تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے، ایک ملک کے ساتھ زیادہ بہتر تعلقات کا مطلب یہ نہیں کہ دوسرے ممالک کے ساتھ تعلقات خراب ہیں۔ مزید کہا کہ ایران کے جوہری ہتھیار سے متعلق اسرائیلی قیادت کے بیان پر تبصرہ کرنا مناسب نہیں۔

ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان فلسطین میں جاری مظالم کی شدیدمذمت کرتاہے، عالمی برادری اسرائیل کوجارحیت اورنسل کشی پرجوابدہ ٹھہرائے، پاکستان فلسطینیوں کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کرتاہے، پاکستان لبنان میں جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کرتاہے اور فلسطین میں غیرمشروط جنگ بندی کامطالبہ کرتاہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سےانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان کشمیریوں کی سیاسی،اخلاقی اورسفارتی حمایت جاری رکھےگا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں